Advertisement
پاکستان

 اسحاق ڈار کا پاناما اور ڈنمارک کےہم منصبوں سے رابطہ، خطے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا

بھارت کے یک طرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا،ترجمان دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 2nd 2025, 4:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اسحاق ڈار کا پاناما اور ڈنمارک کےہم منصبوں سے رابطہ، خطے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں پہلگام واقعہ کی حقیقت کے بارے میں آگاہ کیا ۔۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پانامہ کے ہم منصب کو پاکستان کے خلاف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں بھارتی  اشتعال انگیز پراپیگنڈے اور غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ کو بتایا کہ  بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے دستبردار ہونا بین الاقوامی قوانین کی  خلاف ورزی  ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانامہ کے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔دوران گفتگو اسحاق ڈار نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کے بے بنیاد الزامات سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے یک طرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے فیصلے کو سختی سے مسترد کیا۔
دوران گفتگو دونوں فریقوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
 دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Advertisement