جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا، کورکمانڈرز کانفرنس
پہلگام واقعہ کا مقصد پاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں سے ہٹانا اور اقتصادی بحالی کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے، شرکاء کانفرنس


راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ رویے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر قیادت کور کمانڈرز کانفرنس کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،، جہاں خطے کے موجودہ حالات کا جامع جائزہ بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا، کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سالمیت کیلئے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواج اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے پر بھی زور دیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید اظہار تشویش کیا۔
شرکا کانفرنس نے کہا کہ اندرونی انتظامی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بھارت پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ان اندرونی مسائل کو ہمیشہ سے بیرونی رنگ دیتا رہا ہے، اس طرح کے واقعات سے بھارت یکطرفہ چالوں سے Status quo کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
شرکا کانفرنس نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، یہ ڈرامہ مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کیلئے رچایا گیا، پہلگام واقعہ کا مقصد پاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں سے ہٹانا اور اقتصادی بحالی کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے، کیونکہ ان دو عوامل میں پاکستان فیصلہ کن اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔
.jpg)
فورم کے مطابق بھارت کو ان مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنی دہشتگرد پراکسیوں کو فعال کرنے میں ناکامی اٹھانی پڑے گی
کور کمانڈر کانفرنس میں شرکاء کانفرنس نے کہا کہ ان دو عوامل میں پاکستان پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بھارت پاکستان کے بنیادی آبی حقوق کو غضب کرنے کے درپئے ہے،شرکاء کور کمانڈرز نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے۔
شرکانے کہا کہ بھارتی حرکت سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، بھارتی فوج پاکستان میں دہشتگردی کو منظم کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ کانفرنس کے شرکا نے بھارتی فوج، انٹیلی جنس کے ملوث ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ یہ اقدامات ریاستی سرپرستی میں ہو رہے ہیں، یہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول ہے۔
فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہر قیمت پر احترام کیا جائے گا، شرکاء کانفرنس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے پھیلائی جانے والی دہشتگردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کے دفاع کے لیےکی جانے والی آپریشنل تیاریوں اور مورال پر تمام فارمیشنز اور اسٹرٹیجک فورسز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل


