پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے 3 جبکہ لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، صائم ایوب اور حسین طلعت نے ایک ایک وکت حاصل کی


لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف دے دیا۔
اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
اسلام آباد کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے،جبکہ کائل مائرز 18، کولن منرو11، سلمان علی آغا 4، کپتان شاداب خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسی طرح اعظم خان 8، عماد وسیم 10، سعد مسعود اور نسیم شاہ ایک ایک رن بناکر چلتے بنے جبکہ بین ڈوارشوئس 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے محمد علی نے 3 جبکہ لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، صائم ایوب اور حسین طلعت نے ایک ایک وکت حاصل کی۔
اس سے قبل ااسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔
آج کے ،میچ میں پشاور زلمی نے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، ٹام کوہلرکیڈمور،عبدالصمد،علی رضا،سفیاں مقیم ٹیم سے باہر جب کہ معاذ صداقت،میکس برائنٹ،احمد دانیال اور محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، اینڈریو غوث،حیدر علی،جیسن ہولڈر،حنین شاہ ٹیم سے باہر جب کہ کائل مئیرز،کولن منرو،سعد مسعود، رائلی میریڈیتھ ٹیم کا حصہ ہیں۔
بابراعظم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ پشاور زلمی کا اس پی ایس ایل میں لاہور میں آخری لیگ میچ ہے۔

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- ایک دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 11 گھنٹے قبل
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 7 گھنٹے قبل
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- ایک دن قبل

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 7 گھنٹے قبل
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- 2 دن قبل

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- ایک دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 7 گھنٹے قبل

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- ایک دن قبل
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 12 گھنٹے قبل



