کپور خاندان کی ستون سمجھی جانے والی نرملا کچھ دنوں سے ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں


ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور اور فلم ساز بونی کپور کی والدہ نرملا کپور مختصر علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
کپور خاندان کی ستون سمجھی جانے والی نرملا کچھ دنوں سے ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں،جہاں آج ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کردی گئی تاہم خاندان کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
2011 میں سورندر کپور کے انتقال کے بعد نرملا کپور نے خاندان کو جوڑے رکھا اور فلم انڈسٹری کو بونی کپور جیسا فلم ساز، انیل کپور اور سنجے کپور جیسے اداکار دیئے۔
نرمل کپور کی شادی لیجنڈ پروڈیوسر سریندر کپور سے ہوئی تھی،وہ چار باصلاحیت بچوں کی ماں ہونے کے علاوہ، وہ کئی مشہور شخصیات کی نانی بھی تھیں، جن میں ارجن کپور، سونم کپور، ریا کپور، ہرش وردھن کپور، جھانوی کپور، انشولا کپور، خوشی کپور، اور موہت مارواہ شامل ہیں۔
گزشتہ برس ستمبر 2024 میں نرملا کپور کی 90 ویں سالگرہ اہل خانہ نے دھوم دھام سے منائی تھی۔
خیال رہے کہ نرملا کپور کے شوہر سورندر کپور فلم پروڈیوسر تھے جنھیں راج کپور فلم انڈسٹری میں لے کر آئے تھے۔
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سوسائٹیز کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

خضدار سکول بس حملے میں زخمی مزید دو طالبات شیما اور مسکان دورانِ علاج شہید ہو گئیں
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں پیدائش اور اموات رجسٹریشن فیس ختم کر دی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، ود طرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے زرعی شعبے کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ
- 2 گھنٹے قبل

صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفان کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل

آہنی دیوار نےمودی سرکار کی تمام حکمت عملی کو غلط ثابت کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے
- 6 گھنٹے قبل

قیدیوں کے تبادلے کے بعدروس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ ، 12 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن چن کر ماریں گے،محسن نقوی
- ایک گھنٹہ قبل