بھارت کا جیلوں میں موجود پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنےکا مذموم منصوبہ بے نقاب
24 اپریل کو آزاد کشمیر کے 2 شہریوں کو بھی غلطی سے سرحد پار کرنے پر بھارتی فوج نے فیک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا،ذرائع


نئی دہلی: جنگ جنون میں مبتلا حواس باختہ بھارتی فوج کا جیلوں میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں(فیک انکاؤنٹر ) میں مارنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی طور پر جبراً حراست میں ہیں،جن کو بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں میں رکھے جانے والے ان افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا،جس کے بعد بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا، فیک انکاؤنٹر کا مقصد پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ غیر قانونی زیر حراست افراد سے پاکستان مخالف بیانات دلوائے جا سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے اعتراف جرم کے بیانات بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کی پریس کانفرنسز میں یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں 723 پاکستانی غیر قانونی طور پر قید ہیں، جب کہ 56 ایسے پاکستانی شہری بھی بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جبری حراست میں ہیں، جن کے بارے میں نہ عدالت کو اطلاع دی گئی اور نہ ہی عالمی قوانین کی پابندی کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو کسی بھی وقت بھارت پاکستان مخالف مہم یا جارحیت میں استعمال کر سکتا ہے جس پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 24 اپریل کو آزاد جموں و کشمیر کے 2 شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے ظالمانہ طریقے سے فیک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔
سیکیوررٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 39 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 28 منٹ قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 3 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 گھنٹے قبل






