صدرِ نے آئین کے آرٹیکل 89 کی شق (1)کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025 جاری کیا


اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا۔ جس کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہو گی۔
صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔
دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا اقدام کرتے ہوئے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔ ایف بی آر میں انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس ریکوری کو بہتر بنانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 89 کی شق (1)کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے
آرڈیننس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں تین ترامیم کی گئی ہیں، اسی طرح آرڈیننس کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں بھی متعدد ترامیم کی گئی ہیں ۔
آرڈیننس کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 138 میں نئی ذیلی دفعہ تین اے شامل کی گئی ہے جس کے تحت اگر کسی ٹیکس کے واجب الادا ہونے کا فیصلہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے ہو چکا ہو تو وہ ٹیکس کسی اور قانون، اصول یا عدالتی فیصلے کے برخلاف فوری طور پر یا نوٹس میں دی گئی مدت کے اندر ادا کرنا ہوگا، پہلی اپیل کے خاتمے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو قابل ادا ٹیکس کی فوری ریکوری کر سکے گا۔
دفعہ 140 میں بھی نئی ذیلی دفعہ 6 اے شامل کی گئی ہے ،جس کے مطابق ایسے کسی بھی ٹیکس کی فوری وصولی ممکن ہوگی جس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں نے کیا ہو، اس کے علاوہ ایک نئی دفعہ175سی کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو یا چیف کمشنر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی شخص یا اشخاص کے کاروباری احاطے پر ان لینڈ ریونیو کے افسر تعینات کر سکیں تاکہ پیداوار، اشیا کی فراہمی، خدمات کی فراہمی اور فروخت نہ ہونے والے سٹاک کی نگرانی کی جا سکے ۔
محصولات اہداف میں کمی کے باعث ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کیا گیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 hours ago



