روس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا


ماسکو: روس کے وزیر خارجہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
اپنے بیان میں روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ماسکو امن کا حامی ہے۔ اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔
خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ سے 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اور بھارت نے واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا دیا۔ جس کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرف طور پر معطل کر دیا۔
پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر جانبدار تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 12 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago





