یہ حادثہ قدرتی پھسلن یا موسمی حالات کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی فوج کی مکینیکل لاپرواہی کا نتیجہ تھا،ذرائع


سرینگر:بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع رامبن میںبھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
انڈین میٖڈیا کے مطابق مرنے والوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار اور مان بہادر کے طور پر ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ رات 11:30 بجے کے قریب قومی شاہراہ 44 پر بیٹری چشمہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب فوج کا قافلہ جموں سے سری نگر جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کے ”ٹائی راڈ“ میں اچانک خرابی کے باعث پیش آیا۔ یہ حادثہ قدرتی پھسلن یا موسمی حالات کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی فوج کی مکینیکل لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔ حادثے کے بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، جس سے جواب دہی کی شدید کمی ظاہر ہوتی ہے
جموں و کشمیر پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF) اور مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر بھارتی فوج کی طرف سے ریسکیو آپریشن تیزی سے شروع کیے گئے۔ لاشوں کو نکالنے اور علاقے کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 8 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 7 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 9 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 11 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 9 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 8 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 9 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل