جی این این سوشل

علاقائی

وفاقی تعلیمی اداروں میں طلباء کے داخلہ جات سے متعلق ایڈمیشن پالیسی جاری

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پریپ سے نویں کلاس تک کے طلباء کے داخلہ جات سے متعلق ایڈمیشن پالیسی جاری کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی تعلیمی اداروں  میں طلباء کے داخلہ جات سے متعلق ایڈمیشن پالیسی جاری
وفاقی تعلیمی اداروں میں طلباء کے داخلہ جات سے متعلق ایڈمیشن پالیسی جاری

تفصیلات کے مطابق    رجسٹریشن فارمز 14جولائی سے جاری کیے جائیں گے، 31جولائی کو میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی، 6اگست سے نئے داخل ہونے والے طلباء کی کلاسز شروع ہوں گی، چھٹی میں داخلہ ٹیسٹ لینے سے روکتے ہوئے کلسٹر میں موجود تعلیمی اداروں میں لازمی داخلہ دیا جائے گا۔

 فیڈرل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مطابق 28اور 29جولائی کو ٹیسٹ ہوں گے جبکہ اکتیس جولائی کو میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی، داخلہ کے خواہش مند طلباء کی اکتیس مارچ 2021کو پریپ کلاس کے لیے عمر کی حد 4سے 5سال ، پہلی کلاس کے لیے عمر کی حد5سے6سال مقرر کر دی گئی، میرٹ کی بنیاد پر داخلہ جات ہوں گے۔

پالیسی کے مطابق طلباء کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ٹیسٹ لیا جائے گا، پہلے سے داخل بہن بھائی کے سکول میں داخلہ جات میں بہن بھائیوں کو ترجیح دی جائے گی۔کلاس دوئم سے چہارم،ساتویں اور آٹھویں کلاسز میں داخلہ جات کا مکمل اختیار اداروں کے سربراہان کے پاس ہو گا ، غیر ملکی سفارت خانوں کے ملازمین کے بچوں کے داخلہ جات وفاقی وزارت تعلیم کے ذریعے ہوں گے۔

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا استقبال کیا جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور وسیع تر خطے کے عوام کو خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کا  مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش    کا اظہار

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی صورت حال ختم کرنے اور تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور زور دیا کہ تمام فریقین امن کو ترجیح دیں۔ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے، غزہ میں جاری نسل کشی نے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ لبنان پر حالیہ حملوں سے پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں پر اثر پڑا ہے۔


ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور وسیع تر خطے کے عوام کو خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام فریقین پیچھے ہٹیں اور عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سزا سے استثنیٰ کے کلچر کا فوری خاتمہ ضروری ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دوبارہ اپیل کرتا ہے کہ وہ خطے میں امن اور سلامتی برقرار رکھے، لبنان کی خودمختاری کا تحفظ کرے اور غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے اضافہ

 سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا ۔


10گرام سونے کی قیمت 515 روپےکے اضافے سے2لاکھ 36 ہزار197روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 2653ڈالر پرپہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


  سونا 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا  تھا،10گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے کا ہوگیا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll