جی این این سوشل

تفریح

اداکار شہروز سبزواری کا شادی سے پہلے محبت کاانکشاف

لاہور : اداکار شہروز سبزواری کہتے ہیں کہ شادی سے ایک سال پہلے اداکارہ صدف کنول سے محبت ہوگئی تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکار شہروز سبزواری کا شادی سے پہلے محبت  کاانکشاف
اداکار شہروز سبزواری کا شادی سے پہلے محبت کاانکشاف

تفصیلات کے مطابق اداکار شہروز سبزواری نے 2020 میں شادی کی تھی ۔ شادی سے قبل شہروزسبزواری اور اداکارہ کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں ۔ ایسی خبروں کے 6 ماہ بعد انہوں نے شادی کرلی تھی ۔اب شادی کے چند ماہ بعد انہوں نے تمام افواہوں کو سچ مان لیا ہے ۔

اداکار نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2019 میں ناروے میں ایک ایوارڈ شو کے دوران دونوں کو محبت ہوگئی تھی ۔

پاکستان واپس آکر اداکارہ کو کہہ دیا تھا کہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔

شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے صدف کی سچائی سب سے زیادہ پسند آئی ہے ۔

دنیا

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔

 ترجمان پنجاب  محکمہ زراعت  کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان نے مزید  بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت  کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے،اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll