مساجد اور عبادت گاہوں کو مودی کی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد قوم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی کارروائی میں چھ مقامات پر حملے کئے گئے جن میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوا۔ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 16 سال کی بچی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہوا جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مریدکے میں مسجد ام القریٰ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شکر گڑھ میں بھی بھارتی حملے میں صرف ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ بھارتی طیاروں کو تب نشانہ بنایا گیا جو وہ حملہ آور ہوئے اور انہوں نے اپنے ویپن فائر کئے۔ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ پاکستان کا کوئی طیارہ بھارتی ایئراسپیس میں نہیں گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔ لائن آف کنٹرول پر رات سے جاری بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں پانچ معصوم شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک پانچ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا، ساتھ ہی نیہلم جہلم پاور پروجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا، بھارت پاکستان کے پانی کے ذخائر کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیے کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا ہے، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس تنگ نظر سوچ کی عکاسی کرتا ہے جوکہ مودی کی حکومت میں ہندتوا کے زیر تسلط بڑھ رہی ہیں جس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی مذہبی آزادی کو سلب کیا جارہا ہے اور انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے اب تک جوابی کارروائی میں بھارت کے پانچ طیارے، ایک کامپیکٹ ہیرون ڈرون کو مار گرایا ہے۔ گرائے جانے والے طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 21 اور ایک سخوئی شامل ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری پرحملے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا ہے، بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت کو موت کا جتنا ڈر ہے، ہمیں شہادت کی اتنی آرزو ہے۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 21 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل





