Advertisement
ٹیکنالوجی

گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

بڑی ٹیک کمپنیاں اب اپنے اخراجات کو ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کی طرف منتقل کر رہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر مئی 8 2025، 2:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل کا سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

گوگل نے اپنی عالمی کاروباری یونٹ میں تقریباً 200 ملازمین کی نوکریاں ختم کردیں جو سیلز اور پارٹنرشپس کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بڑی ٹیک کمپنیاں اب اپنے اخراجات کو ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی کی طرف منتقل کر رہی ہیں، جبکہ دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو کم کر رہی ہیں۔

گوگل نے رائٹرز کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی مختلف ٹیموں میں چھوٹے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہی ہے تاکہ بہتر تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور اپنے صارفین کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے خدمت فراہم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دی انفارمیشن کے مطابق گوگل نے اپنی پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز یونٹ میں سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا، جس میں اینڈرائیڈ پلیٹ فارم، پکسل فونز اور کروم براؤزر سمیت دیگر ایپلیکیشنز شامل ہیں۔

جنوری 2023 میں گوگل کی کمپنی الفابیٹ نے 12 ہزارنوکریاں ختم کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جو اس کی عالمی ورک فورس کا 6 فیصد بنتا ہے۔ کمپنی کے مطابق، دسمبر 31، 2024 تک گوگل کی ملازمین کی تعداد 183,323 تھی۔

مجموعی طور پر دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر ملازمتوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے جنوری میں اپنے ”سب سے کم کارکردگی دکھانے والے“ ملازمین کا تقریباً 5 فیصد حصہ نکال دیا، جبکہ مشین لرننگ انجینئرز کی فوری بھرتی کے عمل کو بھی تیز کیا۔

مائیکروسافٹ نے ستمبر میں اپنے ایکس باکس یونٹ میں 650 ملازمین کی کمی کی، جبکہ ایمیزون نے بھی مختلف یونٹس میں ملازمین کو فارغ کیا، جن میں کمیونیکیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایپل نے بھی گزشتہ برس اپنی ڈیجیٹل سروسز گروپ میں تقریباً 100 ملازمتوں کو ختم کر دیا تھا۔

Advertisement
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 2 گھنٹے قبل
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 2 گھنٹے قبل
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • ایک دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • ایک دن قبل
Advertisement