امرتسر میں بھارت نےخود ہی اپنی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ،ڈی جی آئی ایس پی آر
جب پاکستان حملہ کرے گا تو نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی، بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا لیکن پوری دنیا جان جائے گی،ترجمان پاک فوج


راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امرتسر میں بھارتی فوج نےخود ہی اپنی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک بھارت جاری کشیدگی اور انڈین میڈیا کے جھوٹے دعووں پر بریفنگ دی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بھارت سےا ٓنے والی ہر چیز کو مانیٹر کر رہا ہے،گزشتہ رات بھارت نے اپنے ہی 3 مقامات پر میزائل حملہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے امرتسر میں اپنی فوجی تنصیبات کو خود ہی نشانہ بنایا ہے،وہ ان ڈارموں کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے آنے والے 29 سے زائد ڈرونز کو مار گرایا ہے جن کا فارنزک معائنہ کیا جا رہا ہے،بھارت کی جانب سے 15 مقامات پر حملوں کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، جب پاکستان حملہ کرے گا تو نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی، بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا لیکن پوری دنیا جان جائے گی،بھارت کو چاہیے کہ وہ جنگی جنون کو مزید ہوا دینے سے گریز کرے۔
نہوں نے کہا کہ بھارت کے ڈرون حملوں میں 3 سویلین شہید ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ اور 7 مئی کی رات کو ہم نے چائے بھجوائی تھی۔
انہوں نے بھارت کے ایئرڈیفنس سسٹم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل آپ اپنی مرضی اور اپنے وقت پر آئے، سارا ایئرڈیفنس لگایا ہوا تھا تو پھر کیسے 5 جہاز گر گئے،بھارتی حکومت ملکی سطح پر اپنے فائدے کے لیے ڈراما کررہی ہے جس سے اسے گریز کرنا چاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر ہوئے، ان میں سے ایک پروجیکٹائل (میزائل) انہوں نے خود امرتسر میں گرایا، باقی 2 بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے، ان میں سے ایک کو ڈنگہ پر مار گرایا گیا، جس کا فرانزک کیا جارہا ہے۔
وزیر خارضہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے،پاکستانی شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیےہر وقت تیار ہے، بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعوی سفید جھوٹ ہے، اور اس جھوٹ بولنے کی وجہ نظر آتی ہے۔
اسحاق ڈار کی بریفنگ
پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آج جو پاکستان کے اندر اسلام آباد سے کراچی تک دو درجن مقامات پر جو کام کیے ہیں وہ افسوسناک، شرمناک اور قابل مذمت ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کرکے پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جان خطرے میں ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے گرائے یہ شاید ان سے ہضم نہیں ہورہا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے یہ حرکتیں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب کے کسی شہری علاقے میں کارروائی نہیں کی اور ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ہرممکن اسٹریٹیجک احتیاط کا مظاہرہ کیا۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاک افواج دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور جس طرح پاک فضائیہ نے 75 سے 80 بھارتی طیاروں کا مقابلہ کیا، وہ واضح مثال ہے کہ ہم ان کو بھرپور جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 36 گھنٹے پہلے بہت بڑا مقابلہ کیا اور پاکستان کو اللہ نے سرخرو کیا، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ہماری مسلح افواج الرٹ ہے۔

جنیوا میں پاک-ایران اسپیکرز کی ملاقات، دو طرفہ پارلیمانی تعاون پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت کا آن لائن شاپنگ اور سروسز پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا اور اسرائیل کا شدید ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی نیوی کا ایف-35 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
- 6 منٹ قبل
26 نومبر احتجاج، عارف علوی،عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر کا خصوصی شکریہ
- 2 گھنٹے قبل

تجارتی معاہدہ پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر وزیر اعظم کی دعوت پراتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے بھارت کی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، نوٹیفکیشن جاری
- 20 منٹ قبل