ڈرون حملوں کے بعد بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، وزیردفاع کا واضح اعلان
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی گنجائش تقریباً ختم ہوگئی، بھارتی ڈرون حملوں میں فوجی تنصیبات اور فضائی دفاع کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد یقینی طور پر کارروائی کی جائے گی جس میں پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا، بھارتی ڈرون حملے نے پاکستان کے بھارت پر جوابی حملے کو ”مزید یقینی“ بنا دیا ہے،ان کا کہنا تھا حالیہ ڈرون حملوں سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی گنجائش تقریباً ختم ہوگئی۔
انہوں نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عالمی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 2 منٹ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 27 منٹ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 38 منٹ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل