پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
دونوں فریقین نے تازہ زمینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا


پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں فریقین نے تازہ زمینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کو برقرار رکھنے اور پہلے رابطے کے دوران طے کئے گئے ’اسٹیٹس کو‘ کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ سیز فائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا تھا۔
اگرچہ اس ہاٹ لائن رابطے کی تفصیلات ابھی تک کسی بھی جانب سے باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی ہیں، مگر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ڈی جی ایم اوز نے پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے کی بنیاد پر امن قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان آج میڈیا کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسی ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

نواز شریف،اورمریم نوازسے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کےفروغ پر اتفاق
- 39 منٹ قبل

میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار
- 2 گھنٹے قبل

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ریونیو جمع کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
- 27 منٹ قبل

ٹرمپ اور پوری ٹیم بھارت کے موجودہ فیصلوں سے سخت مایوس ہے ،امریکی وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے ،چیلنجز کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں ،فیلڈ مارشل
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤکا ذمہ دار قرارد ے دیا
- 3 گھنٹے قبل

نامور اداکارہ صبا قمر کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال داخل
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
- 18 منٹ قبل

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل