نامعلوم شخص ٹک ٹاکر کا قتل کرنے کے بعد اُن کا فون اٹھا کر لائیو اسٹریمنگ بند کرتا ہے


میکسیکو سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جس کی جالیسکو ریاست کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویلیریا مارکیز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی تھیں جو گوادالاخارا شہر کے زاپوپان سبرب میں واقع اپنے بیوٹی سیلون میں لائیو اسٹریم کے دوران گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئیں۔
پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کے دوران ایک نامعلوم شخص ان کے سلون کے اندر داخل ہوا اوراُن پر فائرنگ کر دی۔
ریاستی پراسیکیوٹر کے مطابق اس ہلاکت کی تحقیقات فیمی سائڈ (Femicide) کے طور پر کی جا رہی ہیں، یعنی ایک ایسا جرم جس میں خواتین کو ان کی جنس کی بنیاد پر قتل کیا جاتا ہے۔ تاحال حملے کے پیچھے مقصد یا کسی مشتبہ فرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں صنفی بنیاد پر تشدد انتہائی عام ہے۔ اقوامِ متحدہ (UN) کے مطابق میکسیکو میں ہر روز تقریباً 10 خواتین یا لڑکیاں اپنے شریکِ حیات یا خاندانی افراد کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں۔
واقعے سے چند لمحے قبل ویلیریا ایک میز پر بیٹھ کر اپنے بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پُرسکون نظر آ رہی ہیں، لیکن چند ہی سیکنڈز میں فائرنگ ہوتی ہے جس سے وہ ہلاک ہوجاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص ٹک ٹاکر کا قتل کرنے کے بعد اُن کا فون اٹھا کر لائیو اسٹریمنگ بند کرتا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملہ آور نے خود کو تحفہ لانے والا شخص ظاہر کیا تاکہ وہ آسانی سے سیلون میں داخل ہو سکے۔ پولیس شام 6:30 بجے مقامی وقت پر موقع پر پہنچی اور ویلیریا کی موت کی تصدیق کی۔ تاحال کوئی مشتبہ شخص نامزد نہیں کیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 12 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 9 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 14 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 12 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 13 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 14 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 8 گھنٹے قبل