Advertisement
پاکستان

وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید ہوگئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 16th 2025, 2:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم اور  آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی گھر پہنچے اور شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید ہوگئے تھے۔

 

 

 

Advertisement