کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
سعودی فٹبال کلب النصر میں جانے کے بعد پرتگالی فٹبالر کی کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالرز ہوگئی ہے


عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے۔
فوربز میگزین کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسری بار اور اپنے پورے کیریئر میں پانچویں بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔ سعودی فٹبال کلب النصر میں جانے کے بعد پرتگالی فٹبالر کی کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی آمدنی میں 15 ملین ڈالرز کا اضافہ فٹبال گراؤنڈ سے باہر برانڈ انڈورسمینٹس اور سوشل میڈیا پر فالوورز کی اچھی تعداد ہونے کی وجہ سے ملنے والی اسپانسرشپس کے ذریعے کیا۔
فوربز میگزین کی فہرست میں امریکی باسکٹ بالر اسٹیفن کری 156 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے، باکسر ٹائیسن فیوری نے 146 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے، ڈاک پریسکاٹ 137 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی 135 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 10 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 10 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 18 گھنٹے قبل









