قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانےکی قرارداد منظور کرلی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا جب کہ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024، پاکستان شہریت ایکٹ میں ترامیم،تحویل ملزمان بل،چائلڈ میرج پر پابندی کا بل،اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل اور ٹریڈ آرگنائزیشن بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل بھی منظور کیا،فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل فرح ناز نے پیش کیا،بل کی شق تین،چار اور چھ میں طارق فضل چوہدری کی ترامیم منظور کی گئیں۔
قومی اسمبلی نے نجی بل،تجارتی آرگنائزیشن ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانےکی قرارداد منظور کرلی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجےتک ملتوی کر دیا گیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلےکی امتحان میں حصہ لینےکی اجازت دی جائے،زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 گھنٹے قبل


