لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا

لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کا گیا۔ پرچم کشائی کی پروقار تقریب آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور افواجِ پاکستان کی بہادری کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔
ائیر وائس مارشل (ر) ساجد حبیب تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے جذبے کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز کیا۔
طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر شکر گزار ہے۔
تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا اختتام ملک و قوم کے اتحاد، استحکام اور خطے میں امن کی دعاؤں سے ہوا۔

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 2 hours ago
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
- 5 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 2 hours ago

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں
- 5 hours ago

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 4 hours ago

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 2 hours ago

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 5 hours ago

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 4 hours ago

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 3 hours ago

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 4 hours ago

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 5 hours ago

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 2 hours ago