چین کی جانب سے اورنا چل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی حمایت کرتے ہیں، ہم چین کی خومختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں،


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پورے خطے کو جنگ میں دھکیلا،جس کا پاکستان کی جانب سےبھرپور جواب دیاگیا۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت نے پورے خطے کو جنگ میں دھکیلا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران بھارت کے 6 طیارے گرائے، بھارت نے پاکستان کے نہتے شہریوں پر حملے کیے جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی، پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا گیا، ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے سامنے واضح تھے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
پریس کانفرنس میں ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے، پاکستان، بھارت میں جنگ بندی مثبت پیش رفت ہے، پاکستان کی جوابی صلاحیت نے بھارت کےعزائم کوخاک میں ملایا، پاکستان کی کارروائی نے خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے لیے دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں،پاکستان بھارت کے درمیان سیز فائر کا معاہدہ خوش آئند ہے اور بھارت پر زور دیتے ہیں کہ سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد برقرار رکھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے پرامن مستقبل کے لیے ضروری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈی جی ایم آوز کی ملاقاتوں میں بھی جنگ بندی اور امن پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان نے بھارتی بی ایس ایف اہلکار بھارت کو واپس کیا، بھارت کی جانب سے ہمارے سپاہی کو ہمارے حوالے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ بندی اس وقت قائم ہے، دونوں ڈی جی ایم اوز مرحلہ وار تناؤ میں کمی کے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں اور 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔
پاکستان کے جوہری اثاثوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کررہا ہے، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، مستقبل میں کوئی جارحیت کی گئی تو بھرپورجواب دیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان پر عزم اداروں کے ساتھ ایک خود مختار ملک ہے، پاکستان مل جل کر رہنے پر یقین رکھتا ہے، پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کی بھارتی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان پر عزم اداروں کے ساتھ ایک خود مختار ملک ہے، پاکستان مل جل کر رہنے پر یقین رکھتا ہے، پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کی بھارتی رپورٹس بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں، پاک بھارت جنگ بندی اس وقت قائم ہے، دونوں ڈی جی ایم اوز تناؤ میں کمی کے میکنزم پر کام کررہے ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ چین کی جانب سے اورنا چل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی حمایت کرتے ہیں، ہم چین کی خومختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 2 منٹ قبل

پاکستان اور امریکا کا تجارتی معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی آپریشن شروع
- 2 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو زمین بوس کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- 4 گھنٹے قبل

ایران کے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس، موساد کےسینٹر پر جوابی حملے
- 2 گھنٹے قبل

افریقی ملک نائجیریاکے گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں 100 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا ایرانی فوج کے میجر جنرل علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کے کندھے میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
- 15 منٹ قبل

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل