غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے،نیتن یاہو


تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی۔
غیر ملکی کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے ٖفضائی حملے اور زمینی آپریشن جاری ہے اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیوں میں شدت پیدا کی ہے اور غزہ میں زمینی آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھنٹے کے دوران غزہ میں 30 فضائی حملے کیے ہیں جن میں صبح سے 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے شہریوں کو خان یونس سے بھی انخلا کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے النصر اپستال کی فارماسیوٹیکل لیبارٹری اور اسپتال لائے جانے والے زخمیوں پر بھی بمباری کی۔ انڈونیشین اسپتال پر حملے اور محاصرہ، بُلڈوزر سے اسپتال کی دیوار گرا دی۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عالمی دباؤ کی وجہ سے وہ بعد ازاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago





