پاکستان کی طرف سے کسی بھی جوہری دھمکی یا حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،بھارتی سیکرٹری خارجہ


نیودہلی: بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نےپاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے کردار کومستر د کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا اس میں کوئی کردارنہیں تھا۔
انہوںنے صدر ٹرمپ کو بھی جھٹلا دیا، امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے مختلف مقامات پر جاکر 7 بار کہہ چکے جنگ بندی انہوں نے کرائی، بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ صدرٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی سٹیج پر آناچاہتے تھے اور وہ آگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا اور پاکستان سے کسی بھی ایٹمی یا حملے کے اشارے نہیں ملے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے بار بار پوچھا گیا کہ پاکستان سے جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر جواب دینےسے انکار کرتے رہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سیز فائر معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا،جبکہ انتہا پسند مودی سرکار اور بھارت کی جانب سے اس کی بھر پور مخالفت کی گئی تھی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل



