پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ نہیں بنایا ، بھارتی الزام بے بنیاد ہے ، دفتر خارجہ
گولڈن ٹیمپل کو نشانے بنانے کے حوالے سے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،ترجمان شفقت علی خان


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی الزامات کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امرتسر میںسکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کونشانہ نہیں بنایا۔
اسلام آباد میںمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ک بھارتی الزامات جھوٹے اور ناقابل قبول ہیں ، گولڈن ٹیمپل سکھ برادری کا مقدس مقام ہے ، پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا نگہبان ہے۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کرتے ہیں ، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے ویزا فری رسائی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتےان کا کہنا تھا کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانے بنانے کے حوالے سے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان نے امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنایا ہے تا ہم دفتر خارجہ سے اس کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا اور الزامات قرار دیا ہے۔

حکومت کا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کی پروموشن کی ویڈیوز وائرل
- 7 گھنٹے قبل

وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پا گئے
- 14 منٹ قبل

فیلڈ مارشل کا اعزاز بھی قوم کی امانت ہے،جنرل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی یونیورسٹی آف لاہور میں پیکا قانون کے موضوع پر مذاکرے میں شر کت
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کاکامیابی سے دفاع کیا،صدرمملکت
- ایک گھنٹہ قبل

فیصل آباد : نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد
- 6 گھنٹے قبل

بہاول نگرمیں گرمی کی شدت سے 8 ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل
آرمی چیف کوفیلڈمارشل کےعہدے پرترقی دینےکی منظوری،نوٹیفکیشن جاری
- 16 منٹ قبل

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو ہرا کر پاکستان بیس بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

97فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن
- 44 منٹ قبل