توشہ خانہ اور احتجاج کیس میں ضمانت کا معاملہ: بانی پی ٹی آئی و اہلیہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے


اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کو توشہ خانہ اور اسلام آباد احتجاج کیس میں ضمانت کے لیے آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ رسیدوں اور اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت زیر بحث آئیں، تاہم دونوں افراد کو آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔
دروان سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اور پیش نہ کرنے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
عدالت نے بغیر حاضری کے بھی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کی پروموشن کی ویڈیوز وائرل
- 6 گھنٹے قبل

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی یونیورسٹی آف لاہور میں پیکا قانون کے موضوع پر مذاکرے میں شر کت
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول تبدیل، اب کتنے میچز ہونگے؟
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نےیوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

بھارت کو ہرا کر پاکستان بیس بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کاکامیابی سے دفاع کیا،صدرمملکت
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل کا اعزاز بھی قوم کی امانت ہے،جنرل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

فیصل آباد : نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد
- 6 گھنٹے قبل

97فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن
- 13 منٹ قبل

حکومت کا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

بہاول نگرمیں گرمی کی شدت سے 8 ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل