سوات میں دو گروپوں کے درمیان تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاںبحق، 11افراد زخمی
سوات ( شہزاد نوید رپورٹر جی این این سے ) آلو کی فصل کے تنازعے پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقہ کالام کینئی بانڈہ میں آلو کی فصل پر کالام اور اہلیان اتروڑ کے مابین تصادم ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدید لڑائی کی شکل اختیار کر لی ہے ۔ دونوں اقوام نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھول دیا، ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دونوں جانب سے اب تک پانچ افراد جاںبحق جبکہ 15سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس اور پاک فوج کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی ہے ۔
تاہم فائرنگ کا تبادلہ تا حال جا ری ہے۔ علاقہ مشران اور انتظامیہ کے افسران معاملے کو حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اتروڑ میں کالام کے ڈرائیوروں اور کالام میں اتروڑ کے ڈرائیوروں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنایا گیا ہے ،جبکہ تصادم کے باعث مذکورہ علاقوں میں سیاح بھی پھنس گئے ہیں۔ اہلیان اتروڑ سے زخمی ہونے والوں کو دیر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کالام کی جانب سے زخمیوں کو مدین اور خوازہ خیلہ کے اسپتالوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین سیز فائر کرادی گئی ہے،اب تک دونوں فریقین سے پانچ افراد جاںبحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ کے مطابق دونوں اقوام کے درمیان مٹلتان اور اوشو اقوام نے سیز فائر کرائی ہے جبکہ یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لئے کوششیں کی جا رہی ہے۔آرمی،پولیس اور انتظامیہ موقع پر موجود ہے اور حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 hours ago






