فتنہ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے،، سیکرٹری داخلہ کی ترجمان پاک فوج کے ہمراہ پریس کانفرنس


پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے خضدار میں دہشت گردی اور بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ درندے ہندوستان کے پیسے پر بربریت کر رہے ہیں، بلوچ بھی پوچھتے ہیں، دہشت گردی کا بلوچستان سے کیا تعلق ہے؟ سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہ خضدار میں حملہ اسکول بس پر نہیں، ہماری اقدار اور تعلیم پر تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، بھارتی اقدامات اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے بتایا کہ خضدار میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں، ہماری اقدار اور تعلیم پر تھا۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں اسکول بس حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہیں، جو ہارڈ ٹارگٹ میں ناکامی کے بعد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہا ہے، دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، قیام پاکستان کے بعد سے بھارت وطن عزیز کے خلاف سرگرم ہے، بھارت 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، مکتی باہنی اور سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثال ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے، فتنہ الہندوستان نے خضدار میں دہشت گردی کا اعتراف کیا، گرفتار دہشت گردوں نے بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، کلبھوشن یادیو نے اعترافی بیان میں حقائق بیان کیے، 2009 اور 2016 میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 22 ستمبر 2024 میں 7 غریب مزدوروں کو شہید کیا گیا، 10 اکتوبر 2024 کو 21 مزدروں کو شہید کیا گیا، 13 نومبر 2024 میں زیارت میں 3 مسافروں کو شہید کیا گیا جبکہ 14 فروری کو ہرنائی میں 10 مزدروں کو شہید کیا گیا، 6 اور 7 مئی کو 40 افراد کو شہید کیا گیا، 21 مئی کو خضدار میں 6 بچوں کو شہید کیا گیا، کئی بچے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگردی کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام کا عزم نہیں توڑ پا رہے، 9 مئی 2025 کو لسبیلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیا گیا، 21 مئی 2025 کو خضدار میں معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 51 زخمی ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے، بلوچستان کے لوگ بھی پوچھ رہے ہیں کہ دہشتگردی کا بلوچیت سے کیا تعلق ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی عزائم کا علم تھا اس لیے معرکہ حق کےدوران ایک فوجی بھی بلوچستان سےنہیں ہٹایا گیا، جس رات بھارت نے ڈرون بھیجے اسی رات بلوچستان میں 5 دہشتگرد مارے گئے ،آرمی چیف نے کہا تھا 13 لاکھ انڈین آرمی ہمیں شکست نہیں دے سکتی، فتنہ الہندوستان کے ترجمان بھارتی چینلز پردہشتگردی کا پرچار کرتے ہیں ، رواں سا ل ملک بھر میں 747 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جن میں 203 ں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میجرسندیپ کا بیان ہے کہ بھارت بلوچستان سے لاہور تک دہشتگردی کرا رہا ہے، میجر سندیپ کے بیان سے واضح ہوا کہ یہ کیسے پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان میں کچھ مقامات پر حملہ کیا، انٹرنیشنل میڈیا نے ان مقامات کا دورہ کیا، کیا میڈیا کو ان مقامات پر ایسی کوئی سرگرمی نظر آئی جو مشکوک ہو، بھارت بتائے کس ثبوت کی بنیاد پر پاکستان میں ان مقامات کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حیوانیت پر اتر آئے ہیں، پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نے ہر فورم پر بھارت سے ثبوت مانگے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے مہنگا اسلحہ برآمد ہو رہا ہے، ان دہشتگردوں کو اتنا مہنگا اسلحہ کون خرید کر دے رہا ہے، بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلانے میں ملوث ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نے ہر فورم پر بھارت سے ثبوت مانگے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے مہنگا اسلحہ برآمد ہو رہا ہے، بھارت دہشتگردوں کو مہنگا اسلحہ خرید کر دے رہا ہے، افغانستان میں امریکا کاچھوڑاگیا اسلحہ دہشتگردوں سے ملتاہے ،بھارتی میڈیا ایک روز قبل میانوالی حملے سے متعلق بتاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا، بلوچ بھی پوچھتے ہیں، دہشت گردی کا بلوچستان سے کیا تعلق ہے، دہشت گردی کا اسلام سے کیا تعلق ہے؟ یہ درندے ہندوستان کے پیسے پر بربریت کررہے ہیں، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ 25 اپریل کو جہلم سے دہشت گرد گرفتار ہوا، دہشت گرد نے لاہور سے بلوچستان تک دہشت گردی کا اعتراف کیا، فتنہ الہندوستان جدید اسلحہ استعمال کرتے ہیں، جدید اور مہنگا اسلحہ انہیں کون خرید کردیتا ہے؟
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 6 اکتوبر کو کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ ہوا، بھارتی میڈیا حملے سے متعلق پہلے سے آگاہ تھا، جعفر ایکسپریس پر حملہ ہوا تو بھارتی میڈیا نے جشن منایا۔
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 11 منٹ قبل

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل