سندھ حکومت جون 2025 میں خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ای وی ٹیکسی منصوبے پر بھی کام شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے


کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لیےآئندہ ماہ قرعہ اندازی کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1000 خواتین کو برقی اسکوٹیز دی جائیں گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ای وی ٹیکسی، ای وی اسکوٹی سمیت بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی اور اسکوٹی نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہیں بلکہ خواتین کی نقل و حرکت اور ماحولیاتی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
حکومت جون 2025 میں خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ای وی ٹیکسی منصوبے پر بھی کام شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن ضمیر عباسی نے اجلاس میں بتایا کہ یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کا اہم حصہ جام صادق پل مقررہ وقت ستمبر 2025 سے قبل جون 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا۔
سی ای او ٹرانس کراچی نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیپوز، اسٹیشنز اور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر پر بھرپور کام جاری ہے۔ شرجیل انعام میمن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
- 22 منٹ قبل

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور
- 2 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور
- 3 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی عدالت نےلیک فون کال کے معاملے پروزیراعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا
- 16 منٹ قبل

وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 42 منٹ قبل

دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا
- 34 منٹ قبل