پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے


اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے ملکی فضائی حدود مزید 1ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کل سے ٓ24 جون 2025 کی صبح 4 بجکر 59 منٹ تک بڑھا دی گئی۔
اس حوالے سےپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے،جبکہ پابندی کا اطلاق فوجی طیاروں پربھی لاگو ہوگا۔
دوسری جانب پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، پابندی مزید برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے جس کا اعلان آج یا کل متوقع ہے ، جس کے بعد نوٹم جاری کیا جائے گا۔
پابندی برقرار رہنے کی صورت میں بھارتی حکومت نے اگر ایئر لائنز کے مطالبات کے مطابق خصوصی مدد نہیں کی تو انہیں آپریشن برقرار رکھنے کیلئے غیر معمولی اور بڑے فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں۔

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 15 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 6 گھنٹے قبل

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 14 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 11 گھنٹے قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 13 گھنٹے قبل