بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی
شہباز شریف نے کہا کہ 28 اپریل 2017 کو بانی پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا اور اگلے دن اخبارات میں اس کی خبر شائع ہوئی

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔
10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کے آغاز پر ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ بہت خوشی کی بات ہے، ساری قوم کی فتح ہے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کرتے ہوئے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ نے دعوے میں اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس دیا ، کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو بیان جاری نہیں کیا تھا؟
وکیل نے جب شہباز شریف سے یہ پوچھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟
تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ پاناما کیس ان کے خلاف نہیں تھا اس لیے فیصلے کا علم نہیں ، وکیل نے پوچھا کہ پاناما کیس میں فریق کون تھے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ وہ فریق نہیں تھے مگر یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔
اس پر شہباز شریف نے کہا کہ 28 اپریل 2017 کو بانی پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا اور اگلے دن اخبارات میں اس کی خبر شائع ہوئی۔
واضح رہے کہ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی گئی۔

سٹیٹ بینک نے مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ملک بھر میں مہم کا آغاز کردیا
- 3 گھنٹے قبل
جناح ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد
- 4 گھنٹے قبل

ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا : احسن اقبال
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں اعشائیہ
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025‘ کا مسودہ تیار
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بڑا بیان
- 12 منٹ قبل

شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
نیشنل گرڈ کمپنی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

امریکا نے بھارت میں تیار ہونے والے آئی فونز پر نیا ٹیکس عائد کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف کو کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ میں شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن آج منایا گیا
- 3 گھنٹے قبل