Advertisement
تفریح

فلم’’ ویلکم ٹو پنجاب ‘‘کا ٹریلر پنجاب اور سندھ فلم سنسر بورڈ سے منظور

فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ ،عدنان صدیقی، ممتاز، بشریٰ انصاری ،ارجمند، قیصر پیا ،افتخار ٹھاکر ،عادی خان اور زارا شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 2nd 2025, 1:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلم’’ ویلکم ٹو پنجاب ‘‘کا ٹریلر پنجاب اور سندھ فلم سنسر بورڈ سے منظور

لاہور: لالی وڈ فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب ‘‘کا ٹریلر پنجاب اور سندھ فلم سنسر بورڈ سے پاس ہوگیا۔

فلم کے ہدایتکار شہزاد رفیق اور پروڈیوسر صفدر ملک ہیں،فلم کا ٹریلر عید الاضحی پر ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ ،عدنان صدیقی، ممتاز، بشریٰ انصاری ،ارجمند، قیصر پیا ،افتخار ٹھاکر ،عادی خان اور زارا شامل ہیں،فلم کراچی اور لاہور کے خوب صورت مقام پر شوٹ کی گئی ہے۔

فلم بینوں نے منفرد موضوع پر بنی فلم کو انڈسٹری کیلئے بہتر قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ فلم بہترین کاسٹ، کہانی اور پروڈکشن کے باعث شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔

Advertisement