میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا اور مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے،ہنرک کلاسن


کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہنرک کلاسن نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میںپروٹیز بلے باز ہنرک کلاسن نے لکھا کہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، آج میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔
انہوںنےاپنے بیان میں مزید بتایا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا اور مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بڑے اعزازکی بات رہی ہے، میرے سینے پر لگا جنوبی افریقا کا بیج میرےلیے، اور میرے کیرئیر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔
ہنرک کلاسن کا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، میں تمام لوگوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ ہنرک کلاسن نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی ہے۔
خیال رہے کہ آج ہی کینگروز مایہ ناز بلے باز گلین میکسوئل نے بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 گھنٹے قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- ایک دن قبل

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 4 منٹ قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- ایک دن قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- ایک دن قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- چند سیکنڈ قبل









