اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کےلیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کےخاتمے کیلئے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کےخاتمے کیلئے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، مثبت معاشی اشارئے حکومتی پالیسی کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی اس جدوجہد میں ہم کامیاب ہوں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کےلیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ میں اصلاحات کی پیشرفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے محصولات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، عام صارفین کیلئے آسان ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن کا نظام جلد نافذ العمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر، اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

پشاور : صوبائی محکمہ داخلہ نے پی او آر کارڈ کے حامل شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان سامنے آ گیا
- 22 منٹ قبل

تین دہائیوں پر مشتمل انتظار بالاآخر ختم، شاہ رخ خان پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ کے حق دار قرار
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان:7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، پولنگ کل ہو گی
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے امن کے لیے قبائل، علمااور مشائخ کا اتحاد، زیرہ ٹالرنس پالیسی کی حمایت
- 3 منٹ قبل

اسرائیلی حکومت نے متحدہ عرب امارات سے اپناسفارتی عملہ واپس بلا لیا،مگر کیوں؟
- 3 گھنٹے قبل

رات گئے ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کےقتل کیس میں اہم پیش رفت،ملزم کا اعتراف جرم
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور محاذ پر سبکی،ایشین باکسنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز کےالیکشن میں پاکستان فاتح
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا
- ایک گھنٹہ قبل