بھارت : کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوا ، بھارتی ائیر چیف مارشل کا شکوہ
پاکستان کی جانب سےلانچ کیے گئے کامیاب آپریشن’ بنیان المرصوص ‘ کے ہاتھوں منہ کی کھانے والے بھارت کے زخم آج بھی تازہ ہیں


حال ہی میں بھارتی فضائیہ کےسربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک کے خلاف بولتے ہوئے کہا کہ بھارتی دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر سے سخت ناراض ہوں ۔
دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتےہیں،میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔
امر پریت سنگھ نےسوال اٹھایا کہ معاہدے پر دستخط کےوقت غیر حقیقی ٹائم لائنز کا وعدہ کیوں کیا جاتا ہے؟ بلآخر ہم ایک ایسا وعدہ کیوں کرتے ہیں جسے پورانہیں کیا جاسکتا۔
بھارتی ائیر چیف مارشل کا کہنا تھاکہ ہمیں بھارت میں دفاعی نظام کو ڈیزائن کرکے اس کی تکمیل کرنا شروع کرنا چاہیے، نہ کہ صرف انہیں پیش کرناچاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سےلانچ کیے گئے کامیاب آپریشن’ بنیان المرصوص ‘ کے ہاتھوں منہ کی کھانے والے بھارت کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار سوشانت نے کہا کہ بھارتی حکومت مسئلے کا حل نکالتی توپاکستان کے ساتھ جنگ میں شاید اتنا نقصان نہ ہوتا، حکومت کو مسئلےکاحل نکالنا ہوگا، تاخیر کا ذمہ دار کسی حد تک ’سیاست‘ کوقرار دیا جاسکتا ہے۔

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
- 3 hours ago

عوام کیلئے بڑا ریلیف، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 5 hours ago

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- an hour ago

جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل
- 4 hours ago

شرح سود میں کمی کا امکان، نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
- 7 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ جموں و کشمیر پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ
- 6 hours ago

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
- 6 hours ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 2 hours ago

امریکی صدر کی مودی کو بھارتی مصنوعات پر 25 فیصدر ٹیرف لگانے کی دھمکی
- 7 hours ago

لاس اینجلس اولمپکس ، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید
- 4 hours ago

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین
- 2 hours ago

کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار
- 3 hours ago