بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں


ڈی جی آئی ایس پی آر نے HILAL TALKS میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔، بی ایل اے ( فتنہ الہندوستان ) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے نہ ہی تو کوئی نظریہ اور نہ ہی کوئی تصور بلکہ یہ صرف ہندوستان کی طرف سے اسپانسرڈ شدہ ہے،ہندوستان افغانستان کےراستے کالعد م بی ایل اے کے لوگوں کو پاسپورٹ دیتا ان کی ٹریننگ کرتا ہے ۔
کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے درمیان مذہب ،اور تہذیب کا تعلق ہے انشا اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں وہ ایک پیج پر ہیں۔
اور انہوں نے کہا کہ بلوچسان میں دہشت گردی کروانے والے ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں اور پاکستان ہندوستان کے ان ہتھکنڈوں سے کبھی نہیں ڈرے گا ۔
کشمیر بنے گا پاکستان ، عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

بغیر انٹر نیٹ کے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپ اب ایپل صارفین کیلئے دستیاب
- an hour ago

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا
- 2 hours ago

کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا اور اسرائیل کا شدید ردعمل
- 2 hours ago

تجارتی معاہدہ پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
- 2 hours ago

انسدادِ دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں
- 12 minutes ago

خاتون کو ہراساں کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، جرمانہ عائد
- 8 minutes ago

ورلڈ ایتھلیٹکس کا ویمنز ایونٹس میں شریک تمام کھلاڑیوں کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار
- 20 minutes ago

جنیوا میں پاک-ایران اسپیکرز کی ملاقات، دو طرفہ پارلیمانی تعاون پر اتفاق
- 2 hours ago

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، نوٹیفکیشن جاری
- an hour ago

ایرانی صدر وزیر اعظم کی دعوت پراتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے
- 3 hours ago

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری
- 3 hours ago

امریکی نیوی کا ایف-35 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
- an hour ago