دہشتگری اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو امداد دینا نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ شہریوں کو قانونی گرفت میں بھی لاسکتا ہے،ترجمان


لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہری ان کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کی معاونت جرم ہے اور کالعدم تنظیموں کی امداد کرنیوالے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔
دہشتگری اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو کسی قسم کی امداد دینا نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ بلکہ یہ شہریوں کو قانونی گرفت میں بھی لاسکتا ہے۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کےسرٹیفکیٹ پرکیو آرکوڈ سےکی جاسکتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہری یقینی بنائیں ان کی امداد دہشتگردوں کی بجائےصحیح حقدار تک پہنچے اور اس کے لیے رجسٹرڈ اداروں کی تفصیلات محکمہ داخلہ پنجاب کی ویب سائٹ پردیکھی جا سکتی ہیں جب کہ پنجاب چیریٹی کمیشن اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی تمام کالعدم تنظیموں کی تفصیلات ہیں۔
ترجمان کے مطابق گر کسی کالعدم تنظیم کی جانب سے کھالیں اکٹھی کرنے کی سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر 15 پر اطلاع دیں۔محکمہ داخلہ نے شہریوں کو باور کرایا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیںکہ ان کی دی گئی امداد دہشت گردوں کی بجائے حقیقی مستحقین تک پہنچ رہی ہو۔
ترجمان نے بتایا کہ جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ان میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، لشکر طیبہ، القاعدہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان، جماعت الدعوۃ، داعش، حزب التحریر، بلوچستان لبریشن آرمی،جئے سندھ قومی محاذ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ، پشتون تحفظ موومنٹ اور درجنوں دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 7 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 7 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل