ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلور میں ہوگا جس میں ایک ٹیم بھارت ہوگی جبکہ مدمقابل ٹیم کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔


آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا، بھارت میں خواتین ورلڈ کپ کا انعقاد 12 سال بعد ہو رہا ہے۔50اوورز پر مشتمل خواتین کے اس 13ویں ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش شامل ہیں۔
وینیوز میں بنگلورو کا ایم چناسوامی اسٹیڈیم، گوہاٹی کا اے سی اے اسٹیڈیم، اندور کا ہولکر اسٹیڈیم، وشاکھاپٹنم کا اے سی اے-وی ڈی سی اے اسٹیڈیم اور کولمبو کا آر. پریماداسا اسٹیڈیم شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں سے کسی ایک مقام پر ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا، فائنل اتوار 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں سے کسی ایک مقام پر ہوگا۔
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلور میں ہوگا جس میں ایک ٹیم بھارت ہوگی جبکہ مدمقابل ٹیم کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے، ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنےکو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوئے تھے۔
اس موقع پر معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا۔

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 9 hours ago

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
- 4 hours ago

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 8 hours ago

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 10 hours ago

امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا
- an hour ago

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
- 4 hours ago

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 10 hours ago

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 9 hours ago

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 6 hours ago

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 10 hours ago

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 6 hours ago

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
- 4 hours ago