جی 7 اجلاس میں دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے صدور کی شرکت متوقع ہے

نئی دہلی: عالمی سطح پر بھارت کو ایک دفعہ پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، وزیراعظم نریندر مودی کو، کینیڈا نے جی 7 اجلاس میں اب تک مدعو نہیں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کو ابھی تک کینیڈا کی طرف سے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا اور بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ اگر دعوت دی گئی تب بھی مودی غالباً شریک نہیں ہوں گے۔
مودی دعوت نامہ نہ موصول ہونے کی وجہ سے وہ ممکنہ طور پر چھ سال میں پہلی بار اس اہم عالمی اجلاس سے غیر حاضر رہیں گے، جی سیون اجلاس 15 سے 17 جون کو کینیڈا کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔
کینیڈا کا جی 7 سربراہی کانفرنس میں مودی کو مدعو نہ کرنا بھارت کیلئے واضح پیغام ہے۔
دوسری جانب کینیڈین حکومت یا جی 7 کانفرنس کے ترجمان نے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ آیا نریندر مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ جون 2023 میں سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا،اس وقت کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر ریاستی قتل کا الزام عائد کیا تھا، اس قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت میں کشیدگی نے جنم لیا تھا۔
یاد رہے کہ اس اجلاس میں دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے صدور کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago






