ملزم نے طیش میں آ کر نہ صرف موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر نوجوان کو گاڑی میں محصور کر دیا،رپورٹ


کراچی:شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والےمرکزی ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پ تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
سماعت کے دوران عدالت نے سلمان فاروقی سے وکیل کے بارے مین پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کے وکیل نعیم قریشی ہیں، جس پر عدالت نے وکیل کو طلب کیا اور سماعت 10 منٹ کے لیے ملتوی کی گئی۔
بعدازاں سلمان فاروقی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی جمع کرائی گئی، ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ’مقدمے میں شامل دفعات ضمانتی نوعیت کی ہیں جن میں دھمکیاں دینے کی دفعہ شامل ہے‘۔
پولیس نے عدالت میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق مدعی محمد سلیم جو ایک موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہے، اتحاد کمرشل پر ریکوری کے لیے گیا تھا جہاں اس نے دیکھا کہ ایک موٹر سائیکل کا معمولی حادثہ ایک گاڑی سے ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کار سوار سلمان فاروقی نے معمولی حادثے پر طیش میں آ کر نہ صرف موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر نوجوان کو گاڑی میں محصور کر دیا۔
متاثرہ شخص کے ساتھ موجود خواتین نے ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کی لیکن گاڑی سوار نے نہ صرف گالیاں دیں بلکہ ایک خاتون کو دھکا دے کر پیچھے دھکیل دیا۔
واقعے کی ویڈیو موقع پر موجود افراد نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 5 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 9 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 9 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 10 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 7 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 10 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 11 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 7 گھنٹے قبل