اگر کوئی گھر ایک سے زائد میٹر لگوانا چاہتا تو اس گھر کا الگ سے پورشن ہونا چاہیے، جس میں الگ راستہ ہو اور اوپر والے پورشن میں ایک کچن لازمی ہو،اعلامیہ


اسلام آباد:وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے لیسکو، فیسکو، میپکو سمیت دیگر پاور ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اب سے ایک گھر میں ایک سے زائد بجلی کا سنگل فیز میٹر نہیں لگایا جائے گا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی نئی ہدایت کے مطابق اگر کوئی گھر ایک سے زائد میٹر لگوانا چاہتا تو اس گھر کا الگ سے پورشن ہونا چاہیے، جس میں نیچے والے گھر سے الگ راستہ ہو اور اوپر والے پورشن میں ایک کچن لازمی ہو۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق گھرکا داخلی اور خارجی راستہ الگ ہونا چاہیے،جبکہ گھر کے اندر بجلی کنکشن کے لیے دونوں پورشنز کا الگ الگ الیکٹرک سرکٹ ہو۔
لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ان بائی لاز کی تصدیق بھی کرے گا کہ یہاں پر 2 پورشن بنائے گئے ہیں۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ایک گھر پر 2 میٹر لگانے پر پابندی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ صارفین نے اپنے گھروں پر 3 سے 4 میٹر لگوا رکھے ہیں تاکہ وہ حکومت کی جانب سے 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو دیے گئے ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں۔
’یہی وجہ ہے کہ صارفین 3 سے 4 میٹر لگوا کر بجلی کے ہر میٹر پر 200 سے کم یونٹ استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ غربیوں کو ملنے والے ریلیف کے حقدار ہوجاتے ہیں، حالانکہ وہ صارفین ایک ماہ میں 700 سے 800 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں ،جس سے حکومت کو نقصان ہورہا ہے۔‘
دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ جن گھروں پر پہلے سے ایک سے زائد سنگل فیز میٹر موجود ہیں ان کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے، تمام صارفین کے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد اہلکار چھاپے ماریں گے اور ایک سے زائد میٹر استعمال کرنے والوں کے بجلی کنکشن کاٹ دیے جائیں گے ۔
جبکہ ایک سے زائد میٹر لگوانے والے نئے گھر کا نقشہ اور 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ہر خاندان الگ الگ اپنا حلف دے گا۔
لیسکو حکام کے مطابق جولائی کے مہینے میں ان نئے قوانین کا اطلاق ہوجائے گا، نئے قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل





