اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری کے حوالے سے غور کیا گیا

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعطم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔
ذرائع پلاننگ کمیشن نے کہا کہ بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔
این 25 کیلئے 120 ارب کی بجائے 100 ارب روپے کا پیکج منظور ہوا، جب کہ برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری کے حوالے سے غور کیا گیا۔
اجلاس میں قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری سے متعلق مشاورت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے غور کیا گیا، ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے۔خیبرپختونخوا کو اپنے حقوق مل رہے ہیں، ہمارے حقوق ملنے کے بعد وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہوگا، اگست میں این ایف سی ایوارڈ کے لئے اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ہمارا صوبہ معاشی طور پر سب سے اچھی پوزیشن میں ہے۔
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 14 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 9 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 14 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 13 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 10 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل