مقتولین صبح سویرے عید کی نماز پڑھنے قریبی گاؤں گربن جارہے تھے کہ راستے میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا


بلوچستان کے ضلع تربت کے تحصیل بلیدہ کے علاقے زامران سیرکزہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب گاڑی میں سوار افراد عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے قریبی گاؤں گربن جا رہے تھے۔
دھماکے میں سیرکزہ زامران کے رہائشی محمد امین ولد عبدالکریم اور ان کے نوجوان بیٹے نوید امین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں ایک اور شخص بھی شدید زخمی ہوا ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حملہ صبح سویرے ایک سنسان مقام پر اس وقت کیا گیا جب متاثرہ خاندان عید کی نماز کے لیے سفر کر رہا تھا۔ بم حملہ انتہائی منصوبہ بندی کے تحت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جس نے نہ صرف قیمتی انسانی جانیں لیں بلکہ علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلا دیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 24 منٹ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- ایک گھنٹہ قبل