مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، آئی ایس پی آر


چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ ایل او سی پر آمد کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کا آغاز عید کی نماز سے ہوا، جس میں پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، نیز اُن شہداء کے لیے بھی دعائیں کی گئیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی غیر متزلزل وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل چیلنجز کے باوجود پائیدار خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کا اپنے خاندانوں سے دور، محاذ پر عید منانا، مادرِ وطن کے دفاع کے عظیم قومی مقصد کی تکمیل ہے جو سال بھر جاری رہتی ہے۔
آرمی چیف نے ”معرکۂ حق“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے دوران فارمیشن کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن کی قربانیاں قوم کے دفاع اور عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا، ’آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کی جانوں کے ضیاع کا دلیری اور مؤثر ردعمل کے ذریعے بھرپور بدلہ لیا۔‘
انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف منصفانہ اور دلیرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی ضرورت پر زور دیا، جو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
امریکا بھی اسرائیلی حملوں کا برابرکا شریک ہے، امریکا کو بھی خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

ایران،اسرائیل کشیدگی،غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
- 4 گھنٹے قبل

بٹ کوائن کمپنی کے بانی نے پاکستان کی ہر طرح کی مدد کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں128شہری شہید،900زخمی ہوئے
- 3 گھنٹے قبل

ایران میں پھنسے 450پاکستانی زائرین کاانخلامکمل کرلیا،اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایران اسرائیل کشید گی ،تہران میں5کاربم دھماکے
- 4 گھنٹے قبل

ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک،200سےزائدزخمی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ کل پیش کیا جائےگا ، وزیر خزانہ پنجاب
- 4 گھنٹے قبل
پیٹرول کی قیمت میں4 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے95 پیسے فی لیٹر اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
اسرائیل نے پاسدارانِ انقلاب کا انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر تباہ کرنےکادعویٰ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا فیچر متعارف کروادیا ،اب صارفین سرچ کرنے پرسن بھی سکیں گے
- 4 گھنٹے قبل

ایران نے اسرائیل پر دوبارہ میزائل حملہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل