بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
نان فائلرز کے لیے مالی، تجارتی اور سفری پابندیوں پر مشتمل سخت اصلاحات تجویز کی جا رہی ہیں


وفاقی حکومت بجٹ 26-2025 آج پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے لیے مالی، تجارتی اور سفری پابندیوں پر مشتمل سخت اصلاحات تجویز کی جا رہی ہیں۔ بجٹ 2025-26 نان فائلرز پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ بینک سے 50 ہزار روپے یا زائد کی رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔
نان فائلرز کی موبائل فون سمز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز بلاک نہیں کی جائیں گی۔ البتہ نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ نان فائلرز کسی قسم کی مالیاتی ٹرانزیکشن، شیئرز خریدنے یا میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری بھی نہیں کر سکیں گے۔ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے نان فائلرز کی کیٹگری مکمل طور پر ختم کرنے پر کام جاری ہے، تاکہ ہر شہری کو فائلر بننے کی ترغیب دی جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق دوسری جانب پوائنٹ آف سیل سسٹم میں ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی بھی سخت کرنے کی تیاری ہے۔ اس حوالے سے جرمانوں میں 10 گنا اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کیش پر خفیہ ڈسکاؤنٹ یا الگ ریٹ دینے والے کاروباری ادارے بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔
انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت نان فائلرز کے خلاف یہ اقدامات کیے جائیں گے، جن پر عملدرآمد بجٹ کی منظوری کے بعد ممکن بنایا جائے گا۔

بغیر انٹر نیٹ کے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپ اب ایپل صارفین کیلئے دستیاب
- ایک گھنٹہ قبل

خاتون کو ہراساں کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، جرمانہ عائد
- ایک گھنٹہ قبل

مودی سرکار کا سیاسی مفاد کیلئے اپنی فوج کا استعمال ، بھارت میں ڈرون مقابلوں پر رد عمل
- 11 منٹ قبل

امریکی نیوی کا ایف-35 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

تجارتی معاہدہ پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وزیر اعظم کی دعوت پراتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے
- 3 گھنٹے قبل

انسدادِ دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں
- ایک گھنٹہ قبل

کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا اور اسرائیل کا شدید ردعمل
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس کا ویمنز ایونٹس میں شریک تمام کھلاڑیوں کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار
- ایک گھنٹہ قبل

جنیوا میں پاک-ایران اسپیکرز کی ملاقات، دو طرفہ پارلیمانی تعاون پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل