دنیا
بھارت : جے پور میں سیلفی لینے والے 11افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک
نئی دہلی : بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع جے پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 11افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعد د زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں جے پور کے سیاحتی مقام امر قلعہ پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، قلعے پر موجود افراد موبائل فون سے سیلفیاں لے رہے تھے کہ اس دوران ان پر آسمانی بجلی آگری ، جس کے نتیجے میں 11 افرادجان کی بازی ہار گئے ۔ اس وقت قلعے میں تقریبا ً27 افراد موجود تھے ، جن میں سے کچھ اپنی جانیں بچانے کے لئے قلعے سے زمین پر کود پڑے۔ پولیس حکام کے مطابق امر قلعہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے ۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاستیں اتر پردیش ، مدھیا پردیش اور راجستھان میں بجلی گرنے سے اب تک 68 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال بجلی گرنے سے بہت سے لوگوں کی موت ہو جاتی ہے اور اس طرح کے بیشتر واقعات خاص طور پر ملک کی شمالی ریاستوں میں پیش آتے ہیں۔ بھارت میں مون سون کا موسم عروج پر ہے ، جس میں بارشیں خوب ہوتی ہیں اور شمال مشرقی ریاستوں میں مون سون ہوائیں بڑی رفتار سے پہنچتی ہیں، ایسی جگہوں پر آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ہمیشہ رہتا ہے، بارشوں کا یہ موسم جون سے ستمبر تک رہتا ہے۔
پاکستان
قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے
بلوچستان کے ضلع قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔
علاقائی
ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا
میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے
سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔
پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی