گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنزکے تحت ملک میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی


پاکستان کو گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز کے 2025 کے پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ اسپتال کے وفد سے ملاقات میں اس انتخاب کو ’’ایک اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےلیے باعث فخر ہے کہ اسے اس اہم عالمی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔
وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 8,000 سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بہت سے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ’’کینسر کے شکار بچوں کو بروقت اور مؤثر علاج کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔‘‘
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان عالمی وسائل سے فائدہ اٹھا کر مقامی چیلنجز پر قابو پاسکے گا۔ انہوں نے اس کامیاب انتخاب پر تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔
یہ پروگرام خاص طور پر ان بچوں کے لیے امید کی کرن ہے جو کینسر کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ وزارت صحت کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی اموات میں کمی آئے گی بلکہ کینسر کے علاج کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کینسر کے شکار بچوں کی بڑی تعداد علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث بروقت تشخیص اور علاج سے محروم رہ جاتی ہے۔ اس عالمی تعاون سے ملک میں پیڈیاٹرک کینسر کیئر کے شعبے میں انقلاب آ سکتا ہے۔

صوبے میں کسی بھی وفاقی فورس کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،علی امین گنڈ ا پور
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں توانائی کا نیا دور ، حکومت کا فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذکرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
- 2 گھنٹے قبل

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا،سیریز 2-1 سے بنگال ٹائیگرز کے نام
- 21 منٹ قبل

وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 36 منٹ قبل

عظمیٰ بخاری کی ہدایات پر اسٹیج آرٹسٹوں کو شو کاز نوٹس، غیر اخلاقی پرفارمنس پر کریک ڈاؤن
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب
- 28 منٹ قبل

اسرائیل: تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی،معتدد کی حالت تشویشناک
- 43 منٹ قبل

طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

حالیہ مون سون بارشوں سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ سے قبل پاکستان،افغانستان اور یواے ای کے مابین ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی
- 3 گھنٹے قبل