دنیا
لبنانی فوج نے سیر کیلئے ہیلی کاپٹر کرائے پر چلانے شروع کردیے
لبنان : لبنانی فوج نے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنے ہیلی کاپٹرز کو سیر کرانے کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں معاشی زبوں حالی کے اثرات فوج پر بھی پڑنے لگے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فوج نے اپنے ہیلی کاپٹرز کو سیر کرانے کے لیے چلانا شروع کردیا ہے۔
لبنانی فوج کے ترجمان کرنل حسن برکات کا کہنا ہے کہ " ہم جس جنگ سے لڑ رہے ہیں وہ معاشی ہے لہٰذا اس کے لیے غیر روایتی طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے، پھر ہمیں ہیلی کاپٹر ٹورز شروع کرنے کا خیال آیا۔"
" ان ٹرپس سے طیاروں کی ضروری مرمت کے لیے پیسے جمع ہوجاتے ہیں، آرمی کے رابنسن آر 44 تربیتی ہیلی کاپٹر پر 15 منٹ کی ایک رائیڈ کا کرایہ 150 امریکی ڈالرز ہے۔"
ورلڈ بینک کے مطابق لبنان کو سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے، لبنانی کرنسی اپنی قدر 90 فیصد کھو چکی ہے اور آدھی سے زائد آبادی غربت میں جا چکی ہے۔
خیال رہےکہ لبنانی آرمی کمانڈر جنرل جوزف عون نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ دہائیوں سے حکومتی کرپشن اور فضول خرچیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والا بحران فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کو منہدم کردے گا۔
گزشتہ ہفتے قطر نےاعلان کیا تھا کہ وہ لبنانی فوج کو ماہانہ 70 ٹن خوراک فراہم کرے گا۔
دنیا
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
سری لنکن صدر ڈسنائیکے 50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں
کولمبو: سری لنکا میں نئے حکمران کیلئے پارلیمانی ووٹنگ ختم ہوگئی، متعدد اضلاع میں ٹرن آوٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا۔
سری لنکن صدر ڈسنائیکے کو ابتدائی گنتی میں برتری حاصل ہوگئی، پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے 600 سے زائد سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں تھے۔
سری لنکن صدر ڈسنائیکے 50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، حزب اختلاف لیڈر ساجیت پریماداسا تقریباً 30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور صدر رانیل وکرما سنگھے تقریباً 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں حکومت بنانے کیلئے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہیں۔
پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز
ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔
ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔
دنیا
اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید
اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے
غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 386 افراد شہید اور 14 ہزار 417 زخمی ہو چکے ہیں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی