Advertisement
علاقائی

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش،تنخواہ میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

بجٹ میں تعلیم کے لیے 175ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،اسی طرح صحت کے لیے 110ارب جبکہ صوبے میں امن وامان کے کیے 100 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 5:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں 1028 ارب روپے  کا  بجٹ پیش،تنخواہ میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال کے لیے 1028 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے،بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس میں وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بجٹ نے اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔

 بجٹ کا مجموعی جم 1020 ارب روپے ہے، غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمیہ640 روپے ہے، کل اخراجات تخمینہ 986روپے لگایا گیا ہے۔

شعیب نوشیروانی بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ بلوچستان کی حکومت نے ہر معاملے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنایا ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے 175ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،اسی طرح صحت کے لیے 110ارب جبکہ صوبے میں امن وامان کے کیے 100 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 42 ارب روپے سرپلس ہیں، یہ تاریخی بجٹ ہے جو کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک کھرب سے زائد مالیت کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

Advertisement