تفریح
دیہات سے تعلق رکھنے والے بھی پڑھے لکھے ہوسکتے ہیں : عدنان صمد
لاہور : اداکارعدنان صمد کہتے ہیں کہ دیہات سے تعلق رکھنے لوگ بھی پڑھے لکھے ہوسکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مقبول ڈرامے عہد وفا سے شہرت پانے والے اداکار عدنان صمد کا کہنا ہے کہ دیہات سے ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ میں پڑھا لکھا نہیں ہوں ۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فام انسٹا گرام پر مداحوں کی جانب سے اداکار کو سوالات کیے گئے ہیں ایک صارف کی جانب سے عدنان صمد کو سوال کیا گیا کہ آپ پڑھے لکھے نہیں ، آپ دیہاتی ہیں پھر ایسے انگریزی کیسے لکھ لیتے ہیں ، تو اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ دیہاتی اور ان پڑھ میں بہت فرق ہے میں دیہاتی ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں پڑھا لکھا نہیں ہوں بلکہ اپنی حثیت اور بیک گرائونڈ کو نہیں بولنا چاہیے ۔
یاد رہے کہ اداکار عدنان صمد کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے دیہاتی علاقے سے ہے ۔
دنیا
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغازکردیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سےبرطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اوروائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعےکا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہےجنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والےمارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔
خبر ایجنسی نے لکھا کہ ذریعے نے مزید بتایا کہ افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔
رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔
واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اوران کے پروفیشنل کردار سےمتعلق تنقید کرتےرہے ہیں۔
دنیا
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں، خبر ایجنسی نے دعویٰ
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعے کا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہے جنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔
ابتدائی طور پر افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب 'WAR' میں مارک ملی کا حوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اور ان کے پروفیشنل کردار سے متعلق تنقید کرتے رہے ہیں۔
موسم
شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔
علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا