پچھلے مالی سال میں وفاقی حکومت نے کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کروایا، ہم نے مالی نظم و ضبط کو کنٹرول کیا، افراط زر پر قابو پایا،محمد اورنگزیب


اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ برآمد شدہ سولرز کے پرزہ جات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ مقامی صنعت کو فروغ دینے اور مسابقتی ماحول قائم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں تفصیلی غور و غوض اور اراکان پارلیمنٹ کی تجاویز پر حکومت نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکس کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کے ٹیکس کا اطلاق 46 فیصد درآمدی پرزہ جات پر ہو گا، امپورٹڈ پینلز کی قیمت میں 4.6 فیصد اضافہ ہو گا، حکومت صنعت کا فروغ اور قابل تجدید توانائی چاہتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحول دوست اور پائیدار معیشت کی طرف گامزن کرنا ہے، سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس سے پہلے ہی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دیتا ہوں حکومت عوامی مفاد کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی، کسی کو عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں وفاقی حکومت نے کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کروایا، ہم نے مالی نظم و ضبط کو کنٹرول کیا، افراط زر پر قابو پایا، کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا۔
اپنے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تنخوا دار طبقے پر انکم ٹیکس کی کمی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 سے ایک فیصد کر دیا ہے، حکومت نے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ برس کے لیے وفاقی حکومت کے اخراجات میں صرف 1.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ برسوں کے دوران 10، 12 اور 13 فیصد تک وفاقی اخراجات میں اضافے ہوتے رہے ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل






